خبر رساں ايجنسي مہر :كربلا معلاي ميں حضرت امام حسين كے روضے كے دروازے كے قريب اس وقت دھماكہ ہوا جب لوگ حرم ميں آيت اللہ العظمي سيستاني كے نمائندہ شيخ كربلائي كي امامت ميں نمازِ مغرب كي ادائيگي كے ليے جمع ہورہے تھے ـ
العالم ٹي وي كے مطابق زخمي ہونے والوں ميں آيت اللہ العظمي سيستاني كے نمائندہ شيخ عبدالمہدي الكربلائي شامل ہيں ـ
سركاري بيان كے مطابق يہ دھماكہ ايسے عناصر كي كارستاني ہے جو شيعہ سني تفريق پيدا كركے آئندہ ماہ كے انتخابات كو درہم برہم كرنا چاہتے ہيں ـ
عراق كي عبوري حكومت نے تيس جنوري كو انتخابات كرانے كا فيصلہ كيا ہے جس كے ليے انتخابي مہم آج ہي شروع ہوئي ہے ـ
آپ کا تبصرہ